سابق تحصیل ناظم حبیب اللہ ثاقب نے جی سی ڈی پی لائبریری میں کتابیں پڑھیں۔
سابق تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب نے جی سی ڈی پی دفتر کا دورہ کیا۔ انہوں نے جی سی ڈی پی ریڈنگ روم میں کتابیں پڑھی اورکالام میں گاؤری زبان کے کتب پر مشتمل پہلی لائیبریری کا جائزہ لیا۔ حبیب اللہ ثاقب آئندہ انتخابات میں صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ الیکشن میں کامیاب ہوا تو گاؤری زبان کی ترویج اور فروغ کے لئے ہرممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے گاؤری زبان کے تحفظ، فروغ، اشاعت اور ثقافت کو بچانے میں کردار ادا کرنے پر جی سی ڈی پی ٹیم کو خراج تحسین پیش کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔